شائع 29 دسمبر 2016 05:09pm

انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کی منگنی کی خبر گرم

اداکار امیتابھ بچن اپنی اہلیہ کے ہمراہ اور معروف بزنس مین انیل امبانی منگل کی دوپہر دیہردون ایئر پورٹ پر پہنچے۔ ایئر پورٹ سے انہوں نے اپنا رخ رشیکیش کے قریب ایک ریزورٹ کی طرف کیا جہاں بھارتی کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما 24دسمبر سے قیام پزیر ہیں۔

ان لوگوں کے وہاں پہنچتے ہی ان افواہوں نے کہ شاید ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی نیو ایئر کےموقع پر منگنی کرلیں، نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

ویراٹ اور انوشکا کافی عرصے سے متعدد مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں البتہ انہوں نے ابھی تک رشتے سے منسلک ہونے کے متعلق کچھ نہیں بتایاہے۔

یاد رہے دیہردون وہی جگہ ہے جہاں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی 2010میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments