کراچی،مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ہلاک

شائع 06 جنوری 2016 04:49pm

کراچی:کراچی میں دہشتگرد پھر قانون کے شکنجے میں آگئے، سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ دہشتگردوں کو مار گرایا۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق ملزمان اسکولوں، مساجد، امام بارگاہوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کراچی کا علاقہ سہراب گوٹھ انڈس پلازہ میں دہشتگروں کی کمیں گاہ پرپولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا،پولیس نے خفیہ اطلاع پر کی کارروائی۔پولیس کو آتا دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں پانچ انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔

ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔جو کراچی میں پولیس، اسکولوں، امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ہلاک ملزمان کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز بھی جمع کرتے تھے۔پولیس نے موقع سے بھاری ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔

Read Comments