کچھ لوگوں کے کان کے پاس سوراخ ہوتا ہے جس کو 'پری یویکلرسائی نس'کہا جاتا ہے۔یہ کان اور چہرے کی باڈر لائن پر موجود ہے، چونکہ باریک ہونے کے سبب لوگ اس کو نوٹس نہیں کرپاتے۔
اس سوراخ کے حوالے سے ہر کسی کی مختلف رائے ہے زیادہ تر لوگوں کا خیال یہ ہوتا ہے کہ یہ برتھ مارک ہے۔
اس سوراخ کی موجودگی کے حوالے سے اب تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ اکثر لوگوں کے خاندان میں کسی ایک شخص کے بھی سوراخ موجود ہوتو وہ اس کو وراثتی سمجھنے لگتے ہیں۔
یہ سوراخ عموماً دائیں کان کی جانب موجود ہوتا ہے۔دنیا کے بعض علاقوں میں یا کچھ نسلی پس منظر کے ساتھ لوگوں میں کان پر سوراخ پایا جاتا ہے۔
اس سوراخ سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا،جیسے انسانی جلد پر ڈمپل یا کوئی دوسرے نشان موجود ہوتے ہیں یہ سوراخ بھی ان ہی کی ایک قسم ہے۔