Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:رینجرز نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ناصر عرف مچھڑ کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔محمود آباد کے علاقے میں رینجرز کی کارروائی میں سات افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ناصر عرف مچھڑ پکڑا گیا۔جسے رینجرز نے عدالت میں پیش کیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے رینجرز کے لانس نائیک سمیت سات افراد کا قتل کیاہے۔ ملزم نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے بھانجے کو بھی قتل کیا ہے۔عدالت نے ملزم ناصر عرف مچھڑ کونوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم دو ہزار نو اور دو ہزار دس میں کراچی میں قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔
کراچی:رینجرز نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ناصر عرف مچھڑ کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔
محمود آباد کے علاقے میں رینجرز کی کارروائی میں سات افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ناصر عرف مچھڑ پکڑا گیا۔جسے رینجرز نے عدالت میں پیش کیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے رینجرز کے لانس نائیک سمیت سات افراد کا قتل کیاہے۔
ملزم نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے بھانجے کو بھی قتل کیا ہے۔عدالت نے ملزم ناصر عرف مچھڑ کونوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم دو ہزار نو اور دو ہزار دس میں کراچی میں قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔