شائع 03 جنوری 2017 06:06am

شاہد کپورکی بیٹی کی پہلی تصویرمنظرعام پر

ممبئی:بولی وڈ کے معروف  اداکار اور بہترین ڈانسر شاہد کپور نے مداحوں کو نئے سال پر اپنی بیٹی میشا کی پہلی جھلک کا تحفہ دیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال  شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھر ایک پیاری سی بیٹی نے جنم لیا جس کانا م دونوں والدین کے نام پر "میشا"رکھا گیا۔

شاہد اپنی بیٹی کےلیے بہت محتاط والد کے طور پر سامنے آئے اور اس کی کوئی بھی تصویر میڈیا پر شئیر نہیں کی ،لیکن اب  انہوں نے پہلی بار انسٹا گرام پر میشا کی تصویر شئیر کی ہے۔

 انہوں نے ابھی بھی اپنی بیٹی کا چہرہ  چھپائے رکھا ہے اور صرف   اس کے پیر نظر آرہے ہیں۔

تصویر میں میشا پیروں میں گلابی رنگ کے موزے پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

Mi-shoe ❤️

A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

واضح رہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد شاہد کپور عارضی طور پر فلموں سے دور ہوگئے تھے لیکن اب وہ جلد ہی سنجے لیلیٰ بھنسالی کی پدماوتی اور اور ویشال بردواج کی رنگون میں نظر آئیں گے،جن میں ان کے مدمقابل دیپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت  کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

Read Comments