وزن بڑھنے کا سبب کہیں آپ کا صابن تو نہیں؟
یونیورسیٹی آف جارجیا کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیلیٹس جوکہ پلاسٹک سے لے کر صابن اور نیل پالش بنانے کےلئے ان میں شامل کیے جاتے ہیں، یہ فیلیٹس آپ کی جسم میں موجود چربی کو متاثر کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کئی ایسی چیزیں ہم روزمرہ میں استعمال کررہے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہمارا وزن بڑھ رہا ہوتا ہے۔
روزمرہ کی وہ کون سی چیزیں ہیں آئیے جانتے ہیں۔
٭ لو فیٹ فوڈ
وہ کھانے جوکہ لو فیٹ ہوتے ہیں ان میں کم مقدار میں کیلوریز شامل ہوتی ہیں۔ ان چیزوں میں جو متبادل شوگر اور فیٹس شامل کیے جاتے ہیں وہ ہماری صحت کےلئے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔
٭ نیند کی کمی اور زیادتی
ویک فارسٹ ریسرچر کے مطابق ڈائٹ کرنے والے افراد جو 5 گھنٹے یا اس سے کم گھنٹے سوتے ہیں ان کے پیٹ کی چربی بڑھنے لگتی ہے جبکہ وہ افراد جو 8 یا اس سے زائد گھنٹے سوتے ہیں ان کے پیٹ کی چربی گھٹنے کے بجائے بڑھنے لگتی ہے۔
٭ کھانا ترک کرنا
جو افراد یہ سوچ کر کھانا نہیں کھاتے کہ ہم موٹے ہوجائیں گے دراصل وہ ایسا کرکے موٹاپے کو دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔ کھانا ترک کرنے سے آپ کا میٹابولیزم سست ہوجاتا ہے اور زیادہ بھوک لگنے پر آپ زیادہ تعداد میں کھالیتے ہیں۔
٭ جلدی میں کھانا
جنرل آف امریکن ڈائٹک ایسوسی ایشن میں یہ تحقیق شائع ہوئی ہے کہ معدہ تقریباً 20 منٹ لگاتا ہے دماغ کو تک یہ بات پہنچانے میں کہ پیٹ میں اب مزید کھانے کی گنجائش نہیں ہے۔ لہذا وہ افراد جو جلدی میں کھانا کھاتے ہیں ان کو تھوڑا ٹہر کر کھانا کھانا چاہیئے۔
٭ چھوٹے نوالے کھائیں
کوشش کریں کہ کھانا کھاتے ہوئے چھوٹے نوالے بنائیں اور پھر کھائیں۔ بڑے نوالوں سے زیادہ کیلوریز جسم میں جاتی ہیں اور وزن بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔