کراچی میں بارش کےباعث حادثہ،دوافراد زخمی

شائع 07 جنوری 2016 04:48am

کراچی:رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش،سردی میں اضافہ، پھسلن کے باعث کئی موٹرسایئکل سوار پھسل گئے، دو زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی میں رات گئے شہر کے مختلف علاقوں بلدیہ ٹاون،سائٹ،گلستان جوہر،آئی آئی چندیگر روڈ،لیاقت آباد،سہراب گوٹھ سمیت دیگرعلاقوں میںہلکی بارش ہوئی جس سے رات کو سردی میں اضافہ ہوگیا۔

بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں موٹرسائیکل سواروں کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا موٹرسائیکل سوارپھلسن کے باعث زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ شہرکے کئی علاقوں میں بجلی جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

Read Comments