شائع 04 جنوری 2017 06:39am

شاہ رخ خان فلم" رئیس" کےلیے انتہائی پُرجوش

ممبئی:گزشتہ کافی عرصے سے کنگ خان فلم "رئیس"کو لے کرخبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں،فلم کی سب سے خاص بات پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی موجودگی ہے جس کے باعث فلم انتہا پسندوں کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بھی بن چکی ہے۔

جبکہ فلم میں ماضی کا مقبول ترین گیت "لیلیٰ میں لیلیٰ"خوبرو اداکارہ سنی لیونی پر فلمایا گیا ہے جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

حال ہی میں فلم کے دو نئے پوسٹرز ریلیز کیے گئے ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  فلم کے گیت"او ظالما"کا کلپ بھی شیئر کیا ہے۔

کلپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ نے گانے کے بول اپنی آواز میں دہرائیں ہیں ،ساتھ میں ایک خوبصورت سا پیغام بھی لکھا ہے"گانا آتا ہو یا نہیں،ظالما کےلیے تو گنگنا  پڑےگا"۔

خیال رہے کہ خان کے مداح فلم کا انتظار بے صبری سے کررہے ہیں ،فلم رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز ہورہی ہے۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس

Read Comments