ممبئی: ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے سروے کے مطابق بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے اداکار قراردیئے گئے ہیں۔
ڈی این اے انڈیا کے مطابق اس سروے میں شاہ رخ نے سلمان کو پیچھے چھوڑدیا جبکہ پریانکا نے دیپیکا کو مات دے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی فلم سلطان کی ریلیزاورہالی وڈ فلم ٹرپل ایکس کے باعث دونوں اداکار(سلمان خان اور دیپیکا پڈوکون)باکس آفس پر چھائے رہے۔
لیکن اگر بات کی جائے سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے اداکاروں کی تو شاہ رخ اور پریانکا نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔