جمعیت علمائے اسلام کی آل پارٹیز کانفرنس آج متوقع

شائع 07 جنوری 2016 05:07am

پشاور:پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرجمعیت علمائے اسلام کی آل پارٹیز کانفرنس آج پشاور میں ہوگی،صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی میں شرکت کریں گی۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر خیبرپختونخوا کے تحفظات برقرار ہیں، جمیعت علما اسلام ف کے زیر اہتمام آج دوپہر دو بجے پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی ۔

اے پی سی میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاو تحریک انصاف کے اسد قیصر جبکہ اے این پی کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس کی قیادت جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان کریں گے، جماعت اسلامی نے روٹ کی تبدیلی کیخلاف آٹھ جنوری کو گورنرہاوس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Read Comments