لاہور: پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ استاد فتح علی خان ،استاد فتح علی طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں اسلام آباد کے ہسپتال میں ونٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا جو آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
انہوں نے سوگواران میں چار بچوں اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے،ان کے انتقال کی خبر پر ان کی رہائش گاہ پر لوگ اہلخانہ سے تعزیت کے لیے پہنچنا شروع گئے ہیں۔امانت علی خان اور حامد علی خان کے بھائی اور نے کلاسیکل موسیقی کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
استاد فتح علی خان کی میت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے جہاں کل کربلا گامے شاہ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،جبکہ تدفین مومن پورہ میں ہوگی۔