اپ ڈیٹ 06 جنوری 2017 06:04am

فلم "ٹائی ٹینک"  کی پردے کے پیچھے کی تصاویر

ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار جیمز کیمرون کی زیر ہدایت بننے والی فلم "ٹائی ٹینک"کا شمار کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے،اس فلم کو نہ صرف دنیا بھر میں دیکھا گیا بلکہ بیحد پزیرائی بھی حاصل ہوئی۔

فلم میں مرکزی کردار لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ نے اداکیے تھے ، بہترین منافع کے ساتھ فلم بے شمار ایوارڈز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

یہاں آج ہم سنجیدہ موضوع پر بنائی گئی فلم کے پردے کے پیچھے کی کچھ تصاویر لائے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ یقیناً مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

فلم کے اس سین میں ہدایت کار  کی موجودگی  رومانس  سے زیادہ  مزاحیہ  سیچویشن بیان کررہی ہے

 اس سین  میں جب جہاز  ٹیڑھا ہوجاتا ہے اور لوگ سمندر میں گرنے لگتے ہیں اصل میں ایک بہت بڑا سا  آرام دہ میٹرس لوگوں  کو گرنے سے بچانے کےلیے رکھا ہوا ہے

فلم میں ڈوبنے والے جہاز کی حقیقت

اس تصویر میں روز شرارت کرتے ہوئے

پردے پر نظر آنے والے اس جذباتی سین  میں  اداکار اور ہدایت کار پردے کے پیچھے ہنسی مذاق کرتے ہوئے

یہ سین ظاہر کرتا ہے کہ ڈوبنے والا کوئی شخص خطرے میں نہیں تھا

ایک ذہین ہدایت کار  بہترین تیراک بھی ہونا چاہئے

اس سین کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ  لکڑی کے تختے پر دولوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی

فلم میں کیٹ (روز)کے ڈوپلیکیٹ سین  اداکرنے والی  اسٹنٹ

بشکریہ:برائٹ سائٹ

Read Comments