فلم "ہندی میڈیم" میں صباء قمر کی پہلی جھلک نے لوگوں کے ہوش اُڑادئیے
بلاشبہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ موجودہ دور پاکستانی اداکاراؤں کا ہے،پاکستانی ہیروئینز کسی سے کم نہیں ،نہ خوبصورتی میں اور نہ ہی اداکاری میں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی انہیں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے بھرپور مواقع حاصل ہورہے ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم نے نہ صرف پاکستانی شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی بلکہ آج فلم رئیس کا ریلیز ہونے والا گیت"ظالما"اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے یہاں کے فنکار کسی بھی بین الاقوامی اداکار سے کم نہیں۔ اس کا ایک اور ثبوت پاکستانی اداکارہ صباء قمر ہیں ،صباء اور بھارت کے باصلاحیت اداکار عرفان خان بہت جلد فلم"ہندی میڈیم"میں ایک ساتھ نظر آئیں۔ عرفان نے فلم کے ایک سین کی پہلی تصویر اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں وہ سائیکل چلا تے نظر آرہے ہیں جبکہ صباء ان کے برابر میں بیٹھی کسی بات پر شرما رہی ہیں۔دیکھنے سے تو یہ سین کسی گانے کا لگ رہا ہے۔ #HindiMedium @maddockfilms @TSeries pic.twitter.com/B0Yz9VZU3v — Irrfan (@irrfank) January 5, 2017 فلم کی کہانی چاندنی چوک میں رہنے والے ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کا تعلق سفید پوش گھرانے سے ہے،فلم میں صباء عرفان کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں،جبکہ عرفان پنجابی شاپ کیپر(دوکان کے مالک)کا کردار ادا کررہے ہیں۔