لاہورمیں ایف آئی اےکا پرنٹنگ پریس پرچھاپہ

شائع 07 جنوری 2016 07:27am

لاہور میں ایف آئی اے ٹیم نے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر جعلی پاسپورٹ،مہریں اور دستاویزات برآمد کرلیں۔جبکہ دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ایف آئی اے نے ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارکر جعلی پاسپورٹس، مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کیے ہیں۔ دوملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرنٹنگ پریس میں جعلی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات بنانے کا کام عرصہ سے جاری تھا،تاہم شکایت موصول ہونے پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پرنٹنگ پریس کو سیل کردیا۔

Read Comments