ممبئی:بولی وڈ کے پرفیکٹ خان گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت میں جاری عدم برداشت کے خلاف اپنے بیان کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،ان کے اس بیان کی وجہ سے بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھارت چھوڑنے کا بھی کہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں بھارتی وزارت سیاحت کی جانب سے انکریڈیبل انڈیا کی برانڈ ایمبسیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بھی اطلاعات تھیں،اس خبر نے عامر کو کافی پریشان کردیا تھا ۔
لیکن اب بھارتی وزارت اطلاعات نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کو ایمبسیڈر شپ سے نہیں ہٹایا گیا وہ اب بھی ا پنے عہدے پر بدستور موجود ہیں ،اس کے علاوہ ان کا میک کین ایجنسی کے ساتھ کانٹریکٹ بھی برقرار ہے۔