سوتے جائیں اوروزن گھٹائیں۔۔
آج کل ہر دوسرا شخص اپنے وزن کی وجہ سے بہت پریشان ہے۔لوگ وزن کم کرنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ کوئی جم جا رہا ہے ،تو کوئی مختلف وزن کم کرنے کے سپلیمنٹ پی رہا ہے ۔ وزن کم کرنے کے لیے لوگ اتنے پریشان ہیں کہ اپنی صحت کا بھی خیال نہیں رکھتے اور کوئی بھی طریقہ اپنانے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔لیکن اب وزن کرنے کے لیے نہ ڈائٹنگ کی ضرورت ہے اور نہ ہی جم جانے کی ضرورت۔۔ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو بس سو تے جائیں ۔ سونے سے پہلے پروٹین شیک پئیں اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے پروٹین شیک ضرور پیا کریں۔ایک تحقیق کے مطابق جو افراد سونے سے پہلے پروٹین شیک پی کے سوتے ہیں ان کا وزن ،ان لوگوں کے مقابلے میں جلدی کم ہوتا ہے جو رات کو کچھ بھی کھا کے نہیں سوتے۔سونے سے پہلے پروٹین شیک آپ کے وزن میں واضح کمی کرتا ہے۔پروٹین شیک پوری رات آپ کے جسم میں سے اضافی کیلوریز کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اندھیرا کرکے سوئیں اگر آپ کا گھر روڈ کے بالکل پاس ہے یا کسی ایسی جگہ ہے جہاں روشنی بہت ہے،تو آپ اپنے گھر میں ایسے پردے لگائیں جس سے کمرے میں خاصا اندھیرا ہوجائے اور ٹی وی کو ہمیشہ آف کرکے سوئیں ۔ اندھیرے میں سونے سے آپ کو دماغی سکون فراہم ہوتا ہے اوراندھیر ے میں سونے سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق ندھیرے میں سونے سے جسم کی اضافی چربی کم ہوتی ہے۔ کمرے کا درجہ حرارت کم کرکے سوئیں ایک تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ کمرے کا کم درجہ حرارت وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔جو افراد کم درجہ حرارت والے کمرے میں سوتے ہیں ان کی ہر روز سات فیصد کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ موبائل/ ٹی وی بند کرکے سوئیں
سو تے ہوئے وزن کیسے کم ہو سکتا ہے۔۔ آئیے جانتے ہیں۔