شائع 06 جنوری 2017 09:52am

دھوپ کے بارے میں چند غیر معمولی حقائق

دھوپ کے بارے میں یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ اس سے انسانی جسم کو وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے۔

لیکن اس کے علاوہ بھی دھوپ ہمارے لئے بے حد فائدہ مند ہے۔ پچھلی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ دھوپ کے ذریعے ہمارا موڈ بھی بہتر ہوتا ہے اور ہماری ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کینسر ہونے کے خطرات بھی ٹل جاتے ہیں۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے دھوپ سے متعلق نئیتحقیق کی ہے اور اس کے کئی غیر معمولی فوائد سے آگاہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ انسانی جسم میں موجود ٹی سیلز کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

یہ آپ کے جسم میں ہونے والی انفیکشن سے آپ کو بچائے رکھتی ہے اور قوت معدافت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

تحیقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلو لائٹ ٹی سیلز کے لئے فائدہ پہنچاتی ہے اور یہ بلو لائٹ سورج کی روشنی میں موجود ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق 30 منٹ تک دھوپ میں بیٹھنے سے وٹامن ڈی کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ جس کی باعث آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments