نیوکراچی میں کپڑےکے4 گودام میں آتشزدگی

شائع 07 جنوری 2016 07:31am

کراچی :نیو کراچی کے علاقے کپڑے کے چارگودام میں آگ لگ گئی ، سارا سامان جل گیا ، فایئربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے پرآگ پر قابو پولیا۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں قائم کپڑے کے گوادام میں اچانک آگ لگ ، آگ کی شدت نے مزید تین گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملتے ہی فایئربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔گوادام میں آتشزدگی کے وقت کوئی موجود نہیں تھا ، گودام میں موجود کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری فایئربریگیڈ کو اطلاع جس نے بروقت کارروائی کرکے آگ پرقابوپایا۔فایئربریگیڈ حکام کے آگ کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔آگ کے باعث گوداموں میں موجود کپڑا اوردیگرسامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read Comments