لاس اینجلس: سنسنی اور خوف سے بھرپور ہالی وڈفلم '' انڈر ورلڈ بلڈ سیریز'' کی اگلی فلم "انڈر ورلڈ بلڈ وارز" آج امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی خون آشام بلاؤں کے گرد گھومتی ہے،جس کا مرکز ہوتی ہے ماورائی خاتون سیلین،جسے اس بار ویمپائرز کے ساتھ خونی بھیڑیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
ہدایت کارہ اینا فوسٹر کی اس فلم میں گزشتہ حصوں کی طرح ایک بار پھر خون کے پیاسے ویمپائرز اپنے روایتی حریف بھیڑیوں سے جنگ لڑیں گے۔
فلم میں کیٹ بیکنسل،تھیو جیمز،ٹیرینٹ گیریٹ،تھوبیئس مینزیس، بریڈلے جیمز اور چارلس ڈینس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔