شائع 10 جنوری 2017 07:50am

ماہرہ اور شاہ رخ کے نئے انداز نے مداحوں کے ہوش اُڑادئیے

ممبئی:ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم "رئیس"کا جادو بڑھتا جا رہا ہے جس میں سب سے زیادہ کمال رئیس کی ٹیم کی جانب سےسوشل میڈیا پر تشہیر کا سلسلہ ہے جس میں ماہرہ خان شامل نہ ہوتے ہوئے بھی ہر طرف بس وہی چھائی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں رئیس کی ٹیم کی جانب سے ٹویٹر پردو تصاویر جاری کی گئی ہیں جو فلم کے نئے گانے"اُڑی اُڑی جائے"کی ہیں۔

تصاویر میں گجراتی رنگ نمایاں ہے ، شاہ رخ سفید کرتے پر لال چنری لیے ہوئے ہیں جبکہ ماہرہ گہرے لال رنگ کا لباس (گھاگھرہ)زیب تن کیے خوبصورتی میں  شاہ رخ کو مات دیتی نظر آرہی ہیں۔

مکمل گانا بھارتی تہوار کے روز 14 جنوری کوریلیز کیا جائے گا جس کا خان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ،فلم میں کنگ خان ،پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے علاوہ باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

بشکریہ:ڈی این اے انڈیا

New song #UdiUdiJaye from #Raees to be out very soon 💃💃 . . #mahirakhan #shahrukhkhan #srk #bollywood

A photo posted by Mahira Khan Fanpage (@mahirakhansquad) on

Stare game strong 👌 Their chemistry is unreal 😍 #MahiraKhan and #SRK in a still from the new song #UdiUdiJaye in #Raees A photo posted by Mahira Khan Fanpage (@mahirakhansquad) on

After #Zaalima, #SRK and #MahiraKhan are all set to set our hearts aflutter again with the new song #UdiUdiJaye from #Raees 😩😍🔥

A photo posted by Mahira Khan Fanpage (@mahirakhansquad) on

Read Comments