اپ ڈیٹ 10 جنوری 2017 11:02am

ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی

ان دنوں پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر صرف فلم رئیس کے چرچے ہیں،فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی موجودگی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر یہاں کے فنکاروں کو بہترین مواقع ملیں تو  یہ کسی بھی بین الاقوامی اداکار سے بہتر کا م کرکے دکھائیں۔

فلم رئیس کا گیت "ظالما"اور مختلف پوسٹرز ریلیز ہوچکے ہیں ،جس میں ماہرہ کی بھرپور موجودگی صاف نظر آرہی ہے،فلم کی اب تک کی جاری ہونے والی تصاویرمیں ماہرہ بیحد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام نے ماہرہ کی ہر اداپر ایک تفصیلی تبصرہ تحریر کیا ہے ان کا لباس ،انداز سب کچھ کسی پروفیشنل اداکارہ سے کم نہیں۔

یہاں ماہرہ کی چند تصاویر پیش کی جارہی ہیں   جنہیں پاکستان کے ساتھ بھارتی  میڈیا میں بھی بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

تصاویر دیکھئے

Read Comments