اداکار اوم پوری کی زندگی کے بارے میں 7 تلخ حقائق
ممبئی:بھارت کے معروف اور باصلاحیت اداکار اوم پوری کی اچانک موت نے بھارت کے ساتھ پاکستانیوں کو بھی صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ اوم پوری شوبز کے آسمان میں چمکتا ہوا وہ ستارہ تھے جنہوں نے فن کے بیچ میں انتہا پسندی کو کبھی دیوار بننے نہیں دیا وہ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہے۔ اوم پوری کی زندگی کامیابیوں کے ساتھ دکھ اور مسائل سے بھرپور تھی،ان کی نجی زندگی کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں،ان کے قریبی دوست اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ سخت ذہنی اور گھریلو پریشانیوں کا شکار تھے۔ یہاں اوم پوری کی نجی زندگی سے متعلق چند حقائق پیش کیے جارہے ہیں جنہیں ان کے مداح ضرور جاننا چاہیں گے۔ ٭اوم پوری نے معروف اداکار انوکپور کی بہن سیماکپور سے 1991 میں شادی کی لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی۔ ٭سیما اور اوم پوری شادی سے 11 سال قبل ایک دوسرے کو جانتے تھے،سیما نے خود اوم پوری کو شادی کے لیے پرپوز کیا لیکن اس وقت پوری نے کہا "تم تعریف کے قابل ہو ،مجھے اچھی لگتی ہو لیکن میں کسی اور کو پسند کرتا ہوں"یہ سن کر سیما رنجیدہ ہو گئیں،بالآخر دونوں نے شادی کی لیکن یہ شادی زیادہ نہ چل سکی۔ ٭1993 میں اوم پوری نے صحافی نندیتا پوری سے شادی کی جس سے ان کا ایک بیٹا "ایشان"ہے۔