شائع 12 جنوری 2017 05:46pm

معروف فٹ بال کلب کی طرف سے کنگ خان کیلئے تحفہ

ممبئی : کنگ خان کو ہسپانیہ کے معروف کلب ریئل میڈریڈ کی طرف سے ایس آر کے نام کے مخفف لکھی ہوئی شرٹ تحفے میں دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے بے تاج بادشاہ میں ہوتا ہے اور عام طور پر فنکار ان کے ساتھ  اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو خود کیلئے اعزاز سمجھتے ہیں  اور اپنی فلموں میں اداکاری کی بدولت کنگ خان نہ صرف کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں بلکہ ان کے پاس بے بیش بہا قیمتی تحفوں کی بھی بھرمار لگی رہتی ہے۔

ان تحفوں میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جن کو کنگ خان اپنے لئے اعزاز قرار دیں تاہم اب ہسپانوں فٹ بال کلب ریئل میڈریڈ نے کنگ خان کو ایک جرسی تحفے میں دی ہے اور جرسی پر فائیو فائیو فائیو کا عدد بھی درج ہے اور اسکے اوپر شاہ رخ خان کے نام کا مخفف ایس آرکے لکھا ہے۔

ریئل میڈریڈ کی جانب سے ایک تصویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے اور تصویر میں کنگ خان یہ جرسی پکڑے ہوئے کھڑے ہیں ۔

جواب میں کنگ خان نے بھی اپنی فیس بک پوسٹ پر فٹ بال کلب کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی پوسٹ میں انہوں نے کلب کی جانب سے شاندار کے کھیل کے مظاہرے کو سراہا ہے اور مستقبل کے میچز کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریئل میڈریڈ فٹ بال کلب کے شمار اسپین کے معروف اسپورٹس کلبز میں ہوتا ہے اور کئی اسٹار کھلاڑی کرسٹینو رینالڈو سمیت اسکی ٹیم میں شامل ہیں۔

Courtesy : Hindustam Times

Read Comments