اپ ڈیٹ 12 جنوری 2017 05:34pm

شاہ رخ نے عامر خان سے کیا وعدہ کیا ہے؟

شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کی ریلیز کی تیاریاں کر رہے جو 25 جنوری 2017 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ راہول ڈھولکیا کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں میگا اسٹار  گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر   پر اپنے مداحوں کے ساتھ  گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک ان کے ایک مداح  نے ان سے سوال کیا کہ عامر خان کی فلم  دنگل آپ کو کیسی لگی ؟ جس کے جواب میں شاہ رخ کا کہنا تھا    کہ میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے فلم دیکھ نہیں سکا ہوں، عامر سے وعدہ کریا ہے  کہ بہت جلد دیکھوں گا ۔

ساتھی فنکاروں کے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ نواز بھائی کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔

شاہ رخ آ ج کل  اپنی  آنے والی فلم  رائیس کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔فلم میں ان کے ساتھ نواز الدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان دکھائی دیں گی۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments