سلمان کیساتھ کام کرنا خواب سے کم نہیں:ریمو ڈی سوزا
جب سے ریمو ڈی سوزا ہدایت کار بنے ہیں وہ مصروف ہو گئے ہیں۔ فلم فالتو، اے بی سی ڈی ، اے بی سی ڈی 2 اور اے فلائینگ جٹ سے انہوں نے انڈسٹری میں اہم مقام بنا لیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق وہ اپنی اگلی ڈانس فلم سلمان خان کے ساتھ کرنے والے ہیں۔
ریمو ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ اگر چہ ہمیں ابھی آفیشل اعلان کرنا ہے، میرا خیال ہے سلمان میڈیا پر اس کا ذکر کرچکے ہیں۔ میں بیت خوش ہوں کے بحیثیت ہدایت کاراپنے کیریئر کے شروع میں سلمان کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔
ریمو جو سلمان خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ متعدد گانوں پر کام کرچکے ہیں، کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایل بالکل الگ تجربہ ہوگا۔ان کے ساتھ کام کرنا خواب سے کم نہیں ہے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
Read Comments