Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد: فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے فیس بک پر سٹیٹس دے کر معطل ہونے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم کاشان حیدر کو دوبارہ تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے فیس بک پر یونیورسٹی کے خلاف بیان دینے پر فارغ کیے جانے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم کاشان حیدر کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔کاشان حیدر نے زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے کسان میلے کے دوران میوزیکل شو کو فیس بک پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ سٹیٹس دیا تھا کہ جب درس گاہیں،رقص گاہیں بن جائیں،تو کہاں کا اقبال اور کہاں کی تحقیق۔ جس پر دو روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔ تاہم آج کاشان حیدر نے وائس چانسلر کو بیان حلفی جمع کرایا جس میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے طالبعلم نے مستقبل میں ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی۔جس کے بعد وائس چانسلر اقرار احمد نے سٹوڈنٹ کو دوبارہ پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
فیصل آباد: فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے فیس بک پر سٹیٹس دے کر معطل ہونے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم کاشان حیدر کو دوبارہ تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے فیس بک پر یونیورسٹی کے خلاف بیان دینے پر فارغ کیے جانے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم کاشان حیدر کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔کاشان حیدر نے زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے کسان میلے کے دوران میوزیکل شو کو فیس بک پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ سٹیٹس دیا تھا کہ جب درس گاہیں،رقص گاہیں بن جائیں،تو کہاں کا اقبال اور کہاں کی تحقیق۔
جس پر دو روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔ تاہم آج کاشان حیدر نے وائس چانسلر کو بیان حلفی جمع کرایا جس میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے طالبعلم نے مستقبل میں ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی۔جس کے بعد وائس چانسلر اقرار احمد نے سٹوڈنٹ کو دوبارہ پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔