رئیس کا گانا"ظالما"دیکھ کر ماہرہ کا حیران کن ردعمل
ممبئی:بولی وڈ میں ان دنوں ماہرہ اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری کا چرچہ ہے،اس نئی جوڑی کو پورا بھارتی میڈیا سراہ رہا ہے۔
فلم کے گانے "ظالما"کی ریلیز کے بعد ماہرہ اور کنگ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی رومینٹک جوڑیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ گانے کی ریلیز کے بعد ہر کوئی اسے بیحد پسند کررہا ہے لیکن خود ماہرہ کا اسے دیکھ کیا ردعمل تھا جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
معروف گلوکار ارجیت سنگھ اور ہرشدیپ کور کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا گانا ظالما 2017 کا سب سے رومینٹک گانا قرار دیا جارہا ہے جسے دیکھ خود ماہرہ شرما گئیں۔
ٹویٹر پر ایک مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ "ظالما" دیکھ کر آپ کا پہلا ردعمل کیا تھا کہ جواب میں ماہرہ نے کہا گانا دیکھ کر"میں شرما گئی تھی"۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہدایت کار راہول ڈھولکیا کے ساتھ کام کرکے انہیں بیحد مزہ آیا،انہوں نے ہر قدم پر میری بہت مدد کی۔
واضح رہے کہ ماہرہ ان دنوں پاکستان کے مایاناز ہدایت کار شعیب منصور کے ساتھ ان کی فلم میں کام کررہی ہیں جبکہ فلم رئیس رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز