کسی صورت وفاق کی ہٹ دھرمی قبول نہیں کرینگے،پرویز خٹک

شائع 07 جنوری 2016 04:24pm

پشاور:پشاور میں اقتصادی راہداری پر ہونے والی اے پی سی میں خیبرپختونخوا پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ، کمیٹی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کریگی۔

اقصادی راہداری پر کے پی کی سیاسی جماعتوں نے سرجوڑلیے۔پشاور میں جے یو آئی ف کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
وزیراعلیٰ پرویزخٹک سمیت خیبرپختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت وفاق کی ہٹ دھرمی قبول نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے میڈایا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی گئی ہے جو وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔اعلامیہ میں اقتصادی راہداری پر وفاقی حکومت کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور وفاقی حکومت سے اقتصادی راہداری پر ابہام کو فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اٹھائیس مئی دو ہزار پندرہ کو وزیر اعظم کی صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔

اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لئے ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں مل جل کر جدو جہد کریں گی۔

Read Comments