فواد خان کی اپنی شیر خوار بچی کیساتھ تصویر
فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے اپنی بیٹی کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو کہ آپکا دل موہ لے گی۔
ڈرامے ہم سفر سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان بتدریج شہرت کی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ اگرچہ کہ اڑی حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے اس میں کچھ رکاوٹ ضرور آئی ہے لیکن اب بھی وہ بھارت میں اتنے ہی مقبول ہیں جتنے پاکستان میں ۔
فواد خان تین ماہ قبل باپ بنے ہیں اور ان کے گھر ایک بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس دوران بھی اپنی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے باوجود فواد خان ملک واپس اپنے گھر آئے تھے تاکہ وہ یہ خوشی اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر مناسکیں۔
اب فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے فواد خان کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔وہ تصویر ایسی ہے جو کہ یقینی طور پر انکے مداحوں کا دل موہ لیگی۔ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں فواد خان اپنی بیٹی کو پیار سے گود میں لیے ہوئے ہیں اور اس کو دیکھنے میں مصروف ہیں۔
Courtesy: Sadaf Khan Instagram