لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم دی فورس آویکنز شمالی امریکا اور کینیڈا میں اب تک کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔ دی فورس آویکنز نے فلم اوتار کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ہالی ووڈ سپرہٹ سیریز اسٹار وارز کے ساتویں حصے دی فورس آویکنز کی کامیابی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ فلم نے نیا رقائم کرلیایکارڈ اور شمالی امریکا کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔
کینیڈا میں بھی فلم نے پہلے دن کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا۔فلم کمپنی ڈزنی کے مطابق جے جے ابرامز کی فلم نے اب تک پچھتر کروڑ پانچ لاکھ ڈالر بٹورے ہیں۔ جبکہ سابقہ ریکارڈ فلم اوتار کے پاس تھا۔
فلم دی فورس آویکنز نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کمائے ہیں۔