ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان گزشتہ کئی برسوں سے اسلحہ ایکٹ کیس میں پھنسے ہوئے ہیں،آج بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت سلمان خان کیخلاف درج مقدمے میں فیصلہ سنانےوالی ہے۔
یہ ان چار مقدمات میں سے ایک ہے جو سلما ن کیخلاف درج ہیں ،جس میں خان پرغیر قانونی اسلحہ رکھنے کیخلاف مقدمہ درج ہے۔
خان اور ان کی بہن الویرا گزشتہ (منگل)کی شام جودھ پور پہنچ گئے تھے ،جہاں انہیں عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا تھا۔
یہ کیس خان کیخلاف بھارتی محکمہ جنگلات کی جانب سے سیکشن 3/25 اور 3/27 کے تحت 1998 میں جودھ پور میں درج کیا گیا تھا۔
جج نے9 جنوری کو دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد 18 جنوری کو کیس کا فیصلہ سنانے اور سلمان خان کی عدالت میں شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل سلمان کیس کی سنوائی کے لیے گزشتہ سال 10 مارچ کو عدالت گئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان کیخلاف 1998 میں فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں "کی شوٹنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیخلاف مقدمات درج ہیں۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس