Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کےلئے او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، ایغا حامد علی موسوی کہتے ہیں وزیراعظم دونوں ممالک کا دورہ کر کے مفاہمت کی راہ ہموار کریں۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ ایغا سید حامد علی موسوی نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقر النمر نے حقوق کےلئے آواز حق بلند کی، ان کی سزائے موت شریعت کے بھی منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، چونتیس ملکی اتحاد اور عرب لیگ کی کوئی اہمیت نہیں، مسئلے کے حل کےلئے اوآئی سی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کسی ملک کی کٹھ پتلی جماعت نہیں صرف اللہ کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف فوری طور پر تہران اور ریاض جائیں اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کریں۔
راولپنڈی: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کےلئے او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، ایغا حامد علی موسوی کہتے ہیں وزیراعظم دونوں ممالک کا دورہ کر کے مفاہمت کی راہ ہموار کریں۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ ایغا سید حامد علی موسوی نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقر النمر نے حقوق کےلئے آواز حق بلند کی، ان کی سزائے موت شریعت کے بھی منافی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، چونتیس ملکی اتحاد اور عرب لیگ کی کوئی اہمیت نہیں، مسئلے کے حل کےلئے اوآئی سی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کسی ملک کی کٹھ پتلی جماعت نہیں صرف اللہ کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف فوری طور پر تہران اور ریاض جائیں اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کریں۔