بھارت کی فراہم کردہ معلومات پرکام کریں گے،وزیراعظم

شائع 08 جنوری 2016 04:43am

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے پر بھارت کی فراہم کردہ معلومات پر کام کریں گے، دونوں ممالک کو آپس میں رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارتی معلومات پر تبادلہ خیالات کیا گیا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی فراہم کردہ معلومات پر کام کیا جائے گااس کے علاوہ دونوں ممالک کو آپس میں رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

Read Comments