اپ ڈیٹ 18 جنوری 2017 11:05am

عمران خان گمراہ کرنے والی سیاست میں ناکام ہوچکے ہیں،سعد رفیق

اسلام آباد:وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان گمراہ کرنے والی سیاست میں ناکام ہوچکے ہیں،اب جنگ میڈیا پرلڑرہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے الزامات اورگالم گلوچ کی زبان زیادہ استعمال کی جارہی ہے عمران خان اداروں کودباؤمیں لانے کی سازش کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہےتھا کہ وزیراعظم بننے کیلئے سراج الحق کے ساتھ مل کر حکومت قائم کرتے ،خیبرپختونخوا میں انھوں نے احتساب کمیشن بنایا اور اپنے ہی ہاتھوں احتساب کے ہاتھ کاٹ ڈالے ،شیخ رشید کو نون لیگ اگر ہڈی ڈال دیتے اج یہ نوبت نہ آتی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کوڈھیل دے رکھی تھی اب مزید نہیں دیں گے ،کونسلرتک منتخب نہ ہونے والے لوگ ان کے ساتھ ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی طرزسیاست پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چوتھا روزتک توگزارنہیں سکے تھے ، عمران خان نے ایک بار پنجاب یونیورسٹی میں بھی چھپن چھپائی کھیلی ، نومبرمیں بھی لوگوںکو باہر نکالا اور خود بنی گالہ میں دھرنا دے رہے تھے اور پش اپس لگا رہے تھے۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ امیرجماعت سلامی کوسپریم کورٹ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کی عدالتوں کا رخ کرنا چاہیے تھا۔

Read Comments