کالعدم تنظیموں کی تاجروں کو بھتے کیلئے کال

شائع 08 جنوری 2016 04:48am

لاہور :لاہور میں کالعدم تنظیموں نے ایک مرتبہ پھر تاجروں کو بھتے کیلئے کال کرنا شروع کردیں، بادامی باغ کے ٹرانسپورٹرز نے بھتے کی کال پر مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کے مطابق لاری اڈہ کے منیجر آصف حیات کو ایک کالعدم تنظیم کے مبینہ کمانڈر نے فون کیا اور بھتے کا مطالبہ کیا،کال کرنیوالے نے فون پر خود کو کالعدم تنظیم کا کمانڈر ظاہر کیا اور لاکھوں روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔

بھتہ مانگنے والے نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں بس ا سٹینڈ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی، لاری اڈہ پولیس نے آصف حیات کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments