اپ ڈیٹ 19 جنوری 2017 11:08am

ایان علی کیس کا اہم فیصلہ سنادیا گیا

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایان علی کی درخواست پر فیصلہ جسٹس احمد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنایا،سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ میں جسٹس احمد علی شیخ اورجسٹس کریم خان آغا شامل ہیں۔

ان کے درمیان ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے پراختلاف ہواتو معاملہ ریفری جج کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجادعلی شاہ کو بھجوایا گیا۔

جنہوں نے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹوکوریفری جج مقررکیا، انہوں نے جسٹس  آغا کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے ماڈل ایان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں  ایان علی کے وکیل قادرخان مندوخیل نے کہا ایان  کانام  حکومت نے تعصب کی بنیاد پرای سی ایل میں شامل کیا ۔

 انہوں نےمزید  کہا کہ توہین عدالت کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے جب کسٹم آفیسرقتل ہوااس وقت ایان علی جیل میں تھیں۔

Read Comments