شائع 21 جنوری 2017 06:22am

معمولی سمجھی جانے والی سبزی کے انتہائی غیر معمولی فائدے

لوگ  اکثراپنی صحت کو اچھا رکھنے کےلئے بہت محنت کرتے ہیں۔ صحت کا خیال کرنا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔

اگرآپ اپنی  صحت کا خیال نہیں رکھیں گے توکئی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ جیسےکہ بینائی کا  کمزور ہونا، وزن کا بڑھنا اس کے علاوہ ہڈیوں میں درد  کے رہنے کا مسئلہ بھی پیش آ سکتا ہے۔

ہم اپنے بڑے بوڑھوں سے سنتے آئے ہیں کہ گاجریں کھانے سےآنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے اورچشموں سے نجات مل جاتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو  گاجر کے علاوہ ایک سبزی  کے بارے میں بتائیں گے  جو آنکھوں کی بینائی کے لئے بےحد فائدہ مند ہے اور ساتھ آپ کے گردوں کو بھی صحت مند بناتی ہے اور بڑی آنت میں کسی بھی قسم کا انفیکشن ہونے سے روکتی ہے۔

چقندر وہ سبزی ہے جس سے آپ کئی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔ یہ ایک یورپین سبزی ہے جوکہ زیادہ تر سلاد کے طور پر کھائی جاتی ہے۔ میٹھی ہونی کی وجہ سے یہ سبزی لوگوں کو زیادہ پسند نہیں ہوتی لیکن چقندر کئی فوائد سے مالامال ہوتا ہے۔

اس سے آپ کی خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دل کو مضبوط ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے جسم کو اضافی انرجی بھی فراہم کرتی ہے۔

اس میں موجود بیٹین اور ٹرائپٹوفان ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے خلاف لڑتے ہیں اور آپ کو اس سے محفوظ رکھتے ہیں اور دیگر عناصر آپ کی پوری صحت کی حفاظت کرتے ہیں۔

چقندر کی سلاد کھانے سے آپ کے گردوں کو فائدہ پہنچے گا اور آنکھوں کی بینائی تیز ہونے کے ساتھ بڑی آنت ہر طرح کے انفیکشن سے محفوظ رہتی ہے۔

سلاد کے لئے آپ کو یہ اجزاء درکار ہیں۔

اجزاء: چقندر2 سے 3 عدد، پیاز 2 عدد، زیتون کا تیل، سرکہ اور نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب: چقندر کو چھیل کر نمک کے پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ جب ابل جائیں تو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک پیالے میں ڈال دیں۔ اب اس میں پیاز کو چوپ کرکے ڈال دیں اور ساتھ زیتون کا تیل اور سرکہ بھی شامل کردیں اور حسب ذائقہ نمک بھی ڈال دیں۔

یہ شاندار سلاد غذائیت سے بھرپور ہے اور آپ کو چاق و چوبند رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments