شائع 21 جنوری 2017 07:05am

پیاز کے جادوئی فائدے

کچھ لوگوں کو پیاز بالکل پسند نہیں ہوتی کیونکہ اس کو کاٹنے  سے آپ کی آنکھوں میں آنسو آتے ہیں اور اس کو کھانے سے منہ میں بدبو میں آجاتی ہے۔

لیکن یہ تکلیف دینے والی سبزی دنیا کی سب سے زیادہ غذائیت  بھری سبزی ہے۔یہ وٹامن بی 6، سی، میگنیشم اور ڈائٹری فائبر سے مالامال ہوتی ہے۔

یہ ہماری صحت پر درج ذیل اثرات مرتب کرتی ہے۔

٭ اس میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو بہت فائدہ فراہم کرتا ہے۔

٭ پیاز میں موجود کرومیم بلڈ شوگر کا نظام بہتر کرتا ہے۔

٭ اس سے جسم میں ہونے والی جلن کا خاتمہ ہوتا ہے۔

٭ کچی پیاز آپ کے دل کی صحت کےلئے بےحد فائدہ مند ہوتی  اور کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔

٭کیورسیٹن کے ذریعے آپ کینسر جیسی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔

٭ پیاز کا اوپری ہرا حصہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے اس کو کھانے میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔

سونے سے قبل پیاز کے ٹکڑے کو موزوں میں رکھنے کے بھی کئی حیران کن فائدے ہیں جن سے یقیناً کوئی بھی واقف نہیں ہوگا۔

پیاز کے گول لچھے کاٹ لیں اور ایک موٹے لچھے کو پاؤں کے تلوں کے بیچ  میں رکھ کر موزیں پہن لیں۔ اس سے آپ کے جسم کو نقصان پہنچانے والے جراثیموں کا راتوں رات خاتمہ ہوجائے گااوراس کے علاوہ اس سے آپ کا خون صاف و شفاف بنے گا۔

نوٹ: یہ نوٹ محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments