'اذان کے وقت کا انتظار کرتی ہوں اذان کے5منٹ اچھے لگتے ہیں'
ممبئی:بولی وڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور خوبرواداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اذان سن کر سکون محسوس ہوتا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران پریانکانے کہا کہ وہ جب بھوپال میں ہوتی ہیں تو شام کے وقت اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھ کر اذان (مغرب)کا انتظار کرتی ہیں۔ 'جب اذان ہوتی ہے تو پورے بھوپال کی مسجدوں سے آواز آتی ہے،اور میرے ٹیرس پر کم سے کم 6 مسجدوں سے اذان کی آواز سنائی دیتی ہے ، وہ 5 منٹ مجھے بڑے اچھے لگتے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سورج غروب ہورہا ہوتا ہے اور مائیکرو فون پر آواز آرہی ہوتی ہے ، وہ ماحول بہت ہی پُرسکون ہوتا ہے اور وہ وقت پورے دن میں میرا سب سے پسندیدہ ہوتا ہے۔ Sound of #Bhopal mosque’s #azan moves #PriyankaChopra #onourtimeline #throwback A video posted by DIVA Magazine - Pakistan (@divamagazinepakistan) on