شائع 21 جنوری 2017 09:28am

بھارتی گلوکار میکا سنگھ بنے ڈونلڈ ٹرمپ کے مہمان

واشنگٹن: بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ عشائیہ میں شرکت کےلئے مدعو کیا گیا۔

میکا سنگھ نے سوشل میڈیا پر عشائیے کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں درج تھا کہ ' یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے نو منتخب امریکی صدر کے عشائیے کےلئے واشنگٹن ڈی سی مدعو کیا گیا'

گلوکار نےایک اورویڈیوبھی شیئر کی جس میں  ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی ایونکا کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔

میکا سنگھ بولی وڈ میں فلموں میں کئی ہٹ گانے گا چکے ہیں اور ان کی منفرد گائیکی کے باعث ان کے بھارت کے باہر بھی کئی مداح موجود ہیں۔

انھوں نے عشائیے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ سیلفی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انھوں نے ایونکا کی بہترین مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 8 نومبر 2016 کو امریکا کے 45ویں صدر منتخب ہوئے تھےاور 20 جنوری 2017 میں انھوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا ۔

Read Comments