ممبئی:شاہ رخ خان کی فلم رئیس کا انتظار لوگوں کو بے صبری سے ہے،فلم چند دنوں میں ریلیز کر دی جائے گی۔
شاہ رخ ان دنوں فلم کی تشہیر کے لیےمختلف تقاریب،ایونٹس اورپروگرامز میں شرکت کررہے ہیں ایسی ہی ایک تقریب کے دوران انہوں نے انٹرویو میں فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ "ان کا کردار منفی ہے جسے وہ ایک لمبے عرصے بعد ادا کررہے ہیں"۔
خان نے رئیس عالم کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جیسے ہی اس کے بارے میں سنا اسے قبول کرنے میں ایک منٹ کی دیر نہیں لگائی انہوں نے مزید کہا کہ"مجھ سے بہتر کوئی اور اسے نبھا ہی نہیں سکتا تھا"۔
بومبے ٹائمز سے بات کرتے ہوئے خان کا کہنا تھا کہ"کچھ مخصوص کردار ہیں جن میں ایمانداری ہوتی ہے،بہت سے کردار ہوتے ہیں جو کہانی سے مطابقت نہیں رکھتے،لیکن آپ کو کرنے پڑتےہیں"۔
انہوں نے ماضی کے تجربے کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے فلم"چک دے انڈیا"کی کہانی سنی تو اسی وقت آدیتیہ چوپڑا کو کہہ دیا تھا کہ میرے علاوہ اور کوئی یہ کردار ادا نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ کنگ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز منفی کرداروں سے کیا تھا جن میں ڈر، بازیگر،انجام ،رام جانے وغیرہ شامل ہیں جبکہ فلم ڈان اور ڈان 2 میں بھی ان کا کردار منفی تھا۔
یاد رہے کہ رئیس رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز ہورہی ہے۔
بشکریہ:انڈیا ڈاٹ کام