یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ سیٹ پر آہل کو پروگرام کی میزبانی کرنے کے بھی گُر سکھارہے ہوتے ہیں ،ابھی آہل بہت چھوٹے ہیں لیکن سلمان کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
پورا میڈیا جانتا ہے کہ آہل سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہیں ،ان کی والدہ اور ماموں (سلمان) اکثر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان ان دنوں کبیر خان کی زیرہدایت بننے والی فلم"ٹیوب لائٹ"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ معروف چینی اداکارہ ژو ژو اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
بشکریہ:انڈیا ڈاٹ کام