Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم، وسیم اختر، انیس قائمخانی،سلیم شہزاد اورقادر پٹیل کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ،رپورٹ میں بتایا کہ مفرورملزمان میں وسیم اختر، انیس قائمخانی،سلیم شہزاد اورقادر پٹیل شامل ہیں جبکہ عثمان کو معظم کوگرفتارکرلیا گیا ہے اور روف صدیقی کوذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے وہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ دیگرملزمان گرفتارنہیں ہوئے۔مفرورملزمان کی عدم گرفتاری پرعدالت نے اظہاربرہمی کیا،جس پرعدالت نے وسیم اختر، انیس قائمخانی،سلیم شہزاد اورقادر پٹیل کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ عدالت میں ملزمان کے وکلاءکو گواہوں کی نقول فراہم کردی گئیں۔عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ مفرورملزمان روزٹی وی پرنظرآتے ہیں گرفتارکیوں نہیں ہوئے ؟عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے عدالت کوبتایا ڈاکٹرعاصم کے دانت میں درد ہے انہیں علاج کی ضرورت ہے جس پرعدالت نے ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت انیس جنوری تک ملتوی کردی۔
کراچی :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم، وسیم اختر، انیس قائمخانی،سلیم شہزاد اورقادر پٹیل کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ،رپورٹ میں بتایا کہ مفرورملزمان میں وسیم اختر، انیس قائمخانی،سلیم شہزاد اورقادر پٹیل شامل ہیں جبکہ عثمان کو معظم کوگرفتارکرلیا گیا ہے اور روف صدیقی کوذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے وہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ دیگرملزمان گرفتارنہیں ہوئے۔
مفرورملزمان کی عدم گرفتاری پرعدالت نے اظہاربرہمی کیا،جس پرعدالت نے وسیم اختر، انیس قائمخانی،سلیم شہزاد اورقادر پٹیل کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ عدالت میں ملزمان کے وکلاءکو گواہوں کی نقول فراہم کردی گئیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ مفرورملزمان روزٹی وی پرنظرآتے ہیں گرفتارکیوں نہیں ہوئے ؟عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے عدالت کوبتایا ڈاکٹرعاصم کے دانت میں درد ہے انہیں علاج کی ضرورت ہے جس پرعدالت نے ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت انیس جنوری تک ملتوی کردی۔