شائع 24 جنوری 2017 09:08am

ایسی جادوئی فلمیں جنہیں دیکھ کر آپ اپنی تمام پریشانیاں بھول جائیں گے

جب انسان پریشان ہوتا ہے تو اپنی پریشانی کو دور کرنے کےلئے وہ اکثر ٹی وی کا سہارا لیتا ہے تاکہ اس کا موڈ اچھا ہوجائے اور ساری پریشانی ختم ہوجائے۔

لیکن اگر ٹی وی پر کچھ اچھا نہیں آرہا ہوتو اس سے موڈ مزید خراب ہوسکتا ہے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ انٹرنیٹ پر جائیں اور اپنی من پسند فلم دیکھ لیں۔

آج ہم آپ کو 3ایسی ہی فلموں کے بارے میں بتائیں گےجن کو دیکھ کر آپ کو موڈ ایک دم ٹھیک ہوجائے گا اور آپ کی تمام پریشانی بھی ختم ہوجائے گی۔

Enchanted

یہ فلم ایک کارٹون  شہزادی کی زندگی پرمبنی ہے۔ یہ شہزادی ایک شہزادے کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ شہزادی کی سوتیلی ماں ظلم کے طور پر اس کو کارٹون کی دنیا سے نکال کر حقیقی دنیا میں بھیج دیتی ہےجہاں اس شہزادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس فلم میں ہونے والے دلچسپ واقعات دیکھ کر یقیناً آپ اپنی تمام پریشانی بھول جائیں گے اور فلم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں گے۔

Frozen

جب قدیم زمانے میں کی جانے والی پیش گوئی یقین میں تبدیل ہوجاتی ہے اور سارا شہر سخت سردی کے لپیٹ میں آجاتا ہے تو 3 بہادر لوگ شہزادی آنا، لکڑہارا کرسٹ آف اور اس کا وفادار ہرن سیون مل کر سارے شہر کو تباہ ہونے سے بچا لیتے ہیں۔

The Adventures of Tintin

اس فلم کا مرکزی کرداراخباری رپوٹر ٹن ٹن ہے۔ یہ رپوٹر ایک نقشے کا سراغ لگانے کےلئے پوری دنیا کا سفر کرتا ہے۔ اس فلم میں استعمال کیے جانے والے گرافکس دیکھ کر آنکھوں کو یقین نہیں آتا ہے کہ یہ ایک اینی میٹڈ فلم ہے۔

Read Comments