اپ ڈیٹ 02 جون 2017 06:55am

بچپن کی محبت کو شادی میں بدلنے والے اداکار

ممبئی:بولی وڈ میں رشتے نبھانے کا اتنا خاص رواج نہیں ہے یہاں رشتے جتنی جلدی بنتے ہیں اتنی ہی جلدی ٹوٹ بھی جاتے ہیں لیکن چند جوڑیاں ایسی بھی ہیں  جو نہ صرف برسوں گزر جانے کے باوجود شادی کے بندھن میں قائم ہیں بلکہ  بچپن سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

یہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی ایسی جوڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔

زائد خان ،ملائکہ خان

فلم "میں ہوں نا"کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار زائد خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ خان   ایک دوسرے کو اسکول کے زمانے سے جانتے ہیں  دونوں 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے یہ شادی آج تک قائم ہے۔

سنیل اور مانا شیٹھی

یہ دونوں ایک دوسرے سے ڈرامائی انداز میں ایک پیسٹری شاپ پر ملے تھے  اس کے بعد ان کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں ،بالآخر 9 سال کے طویل عرصے بعد  دونوں نے شادی کرلی ، ان کے دونوں بچے(اتھیااور آہان شیٹھی) بولی وڈ میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

شاہ رخ خا ن اور گوری خان

فلمی دنیا کے اس مشہور ستارےکی نجی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں ،یہ دونوں ایک دوسرے کو اسکول کے زمانے سے جانتے ہیں  دونوں کے 3 خوبصورت بچے(آریان ،سہانااورابراہم خان )ہیں۔

جیکی اور عائشہ شروف

عائشہ جیکی کو جب سے جانتی ہیں جب وہ اسکول میں تھیں جبکہ جیکی بھی انہیں مشہور ہونے سے پہلے سے جانتے ہیں،دونوں ایک دوسرے سے ریکارڈ اسٹور پر ملے تھے بعد ازاں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

عمران خان ،اوانتیکا

بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اپنے کیرئیر کی شروعات میں ہی شادی کرلی تھی،وہ اپنی اہلیہ سے 19 سال کی عمر میں ملے تھے اور اسی وقت فیصلہ کرلیا تھا کہ شادی اوانتیکا سےہی کرنی ہے۔

فردین خان،نتاشہ

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فردین خان  نے بچپن میں ہی  نتاشہ کو پسند کرلیا تھا ،اس خوبصورت جوڑی نے 2005 میں ممبئی میں شادی کرلی تھی۔

بوبی اور تانیہ دیول

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بوبی دیول   کو اپنی اہلیہ تانیہ سے  ممبئی میں ایک اٹالین ریسٹورنٹ میں پہلی ہی  نظر میں پیار ہوگیا تھا  ،دونوں ایک 1996 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام

Read Comments