بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی فلم'کبھی خوشی کبھی غم'کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہے جنہیں جب دیکھا جائے لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
اس فلم کا ہر کردار لوگوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے،فلم میں شاہ رخ خان،امیتابھ بچن ،ہرتیک روشن،کاجول،جیا بچن اور کرینہ کپور خان جیسے بڑے اداکاروں کے علاوہ دوسرے فنکاروں کی اداکاری کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔
فلم میں کاجول اور شاہ رخ کے بیٹے 'کرش'کا کردار نبھانے والے ننھے اداکار جبران خان کی اداکاری بھی سب نے پسند کی تھی،فلم کو ریلیز ہوئے تقریباً16 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب جبران کو پہچاننا بہت ہی مشکل ہے۔
یہاں جبران خان کی حالیہ تصاویر پیش کی جارہی ہیں جویقیناً آپ کو پسند آئیں گی۔