Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور بار ایسوسی ایشن کے کل ہونے والے سالانہ انتخابات میں سات عہدوں کیلئے تینتیس امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے سال دو ہزار سولہ سترہ کے لیے ڈیڑھ ہزار خو اتین وکلاء سمیت پندرہ ہزار چھ سو بیس رجسٹرڈ وکلا ووٹرز نئی قیادت منتخب کرینگے۔صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ارشد جہانگیر جھوجہ اور حامد خان گروپ کے چوہدری تنویر اختر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،نائب صدر کیلئے آٹھ امیدوار،نائب صدر (ماڈل ٹاؤن سیٹ )کیلئے دو امیدوار میدان میں ہیں۔ سیکرٹری کے عہدے کیلئے گیارہ امیدوار،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے پانچ اور فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے تین امیدوار،لائیبریری سیکرٹری کے لیے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
لاہور :لاہور بار ایسوسی ایشن کے کل ہونے والے سالانہ انتخابات میں سات عہدوں کیلئے تینتیس امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سال دو ہزار سولہ سترہ کے لیے ڈیڑھ ہزار خو اتین وکلاء سمیت پندرہ ہزار چھ سو بیس رجسٹرڈ وکلا ووٹرز نئی قیادت منتخب کرینگے۔صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ارشد جہانگیر جھوجہ اور حامد خان گروپ کے چوہدری تنویر اختر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،نائب صدر کیلئے آٹھ امیدوار،نائب صدر (ماڈل ٹاؤن سیٹ )کیلئے دو امیدوار میدان میں ہیں۔
سیکرٹری کے عہدے کیلئے گیارہ امیدوار،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے پانچ اور فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے تین امیدوار،لائیبریری سیکرٹری کے لیے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔