گوجرانوالہ :مارشل آرٹ مقابلوں کا آغاز

شائع 08 جنوری 2016 01:41pm

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں مارشل آرٹ کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے،دس روزہ اس ایونٹ میں سات سو سے زائد طلبا حصہ لیں گے۔ افتتاحی تقریب میں طلبا نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں آگ کے نام سے دس روزہ مارشل آرٹ کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا آغاز طلباء نے ڈھول ڈھمکے اور موج مستی کے ساتھ کیا۔ طلباء نے اس موقع پر اپنی فنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشونما کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور ان میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح اگر مارشل آرٹ کو بھی حکومتی سرپرستی مل جائے تو عالمی سطح پر اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔

Read Comments