گلگت بلتستان :آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

شائع 08 جنوری 2016 01:44pm

گلگت :گلگت بلتستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، چھ سو روپے فی من فروخت ہونے والی آٹے کی بوری تین ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی،شہری آٹے کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

گلگت بلتستان کے تمام شہروں میں آٹا نایاب ہوگیا۔غذر سمیت بالائی علاقوں میں فی من آٹے کی بوری تین ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔دوسری جانب عوام آٹے کے حصول کیلئے ہر جگہ سے دھکے کھا کر تندور پر پہنچے تو نان بائیوں نے بھی قیمتیں بڑھانے کیساتھ روٹی کا سائز بھی چھوٹا کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاسکو نے رقم کی عدم ادائیگی پر گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی روک دی ہے، جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔

Read Comments