شائع 27 جنوری 2017 10:36am

رئیس اور قابل کی 5 مشترکہ باتیں

ممبئی:گزشتہ دوروز قبل بولی وڈ کی  دو بڑی فلمیں'رئیس' اور 'قابل' ریلیز ہوئی ہیں ،دونوں فلموں کا ٹکراؤ 2017 کا سب سے بڑا ٹکراؤ مانا جا رہا تھا اور یہ سچ بھی ہے،بڑی کاسٹ ،بڑے بجٹ اور بڑی ٹیم پر مشتمل دونوں فلمیں  ایک ہی دن ریلیز ہوئیں۔

لیکن بزنس کے لحاظ سے خان کی رئیس  ہرتیک کی  قابل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے،بولی وڈ کے دو بڑے حریفوں کی فلموں میں5 باتیں  ایک جیسی ہیں جنہیں یقیناًآپ نے نوٹس نہیں کیا ہوگا،آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

٭نئی جوڑیاں

دونوں فلموں میں  ہیرو ہیروئن کی جوڑی نئی تھی جو اس سے پہلے اسکرین پر نظر آئی  ،ہرتیک روشن اور یامی گوتم اس سے پہلے کبھی اسکرین پر ایک ساتھ نظر نہیں آئے جبکہ شاہ رخ اور ماہرہ خان نے بھی پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے۔

٭ہیرواورہدایت کار کی جوڑی

خان اور روشن کو بولی وڈ میں کام کرتے ہوئے ایک عرصہ گزر چکا ہے لیکن راہول ڈھولکیا (فلم رئیس کے ہدایت کار)اور سنجے گپتا(قابل کے ہدایت کار) کے ساتھ دونوں نے پہلی بار کام کیا ہے۔

٭امیتابھ بچن کا عنصر

فلم قابل کے ایک سین میں ہرتیک اپنی بیوی(یامی گوتم)کو فون پر امیتابھ بچن کی آواز نکال کر بیوقوف بناتے ہیں جبکہ رئیس میں بھی بگ بی  کا جادو نظر آیا فلم رئیس کا پوسٹر امیتابھ بچن کی ماضی کی مشہور فلم "دیوار"سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

٭آئٹم سانگ

دونوں فلموں میں شامل کیے گئے آئٹم سانگ جیسے رئیس میں "لیلیٰ میں لیلیٰ اور قابل میں "حسینوں کا دیوانہ"دونوں ماضی کے مشہور گانے ہیں جنہیں دوبارہ فلمایا گیا ہے۔

٭مرکزی کردار کی موت

ایک اورخاص بات جو دونوں فلموں کی ایک جیسی ہے وہ ہے مرکزی کرداروں کی موت ،فلم رئیس میں شاہ رخ خان نوازالدین صدیقی کے ہاتھوں ایک جعلی انکاؤنٹر میں مرجاتے ہیں جبکہ قابل میں ہرتیک کی بیوی کا کرداراداکرنے والی   اداکارہ یامی گوتم خودکشی کرلیتی ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

Read Comments